:حکومت سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان سے ہوم یہ آوے سیریز نہیں کھیل سکتے
پیسے کی طاقت کے نشے میں مبتلا بھارت نے آئ سی سی کو آنکھیں دکھانا
. شروع کر دی ہیں
بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھا رت نے پاکستان سے 8 سال میں 6 باہمی سیریز کھیلنی تھی اور اس کے لئے تصدیقی ای میل بھی بھجوا دی لیکن اس کے بعد دونوں ٹیمیں آئ سی سی کے ایونٹ میں تو کھیلتی رہی لیکن اسکے سوا کوئی بھی باہمی سیریز نہیں کھل سکیں . پی سی بی نے سری لنکا سمیت مختلف نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات چلائی لیکن بی سی سی آئ نے رد کر دی اور بہانہ بنایا کے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے حکومت سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی جبکہ اب بگ تھری کا خاتمہ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ اور وں ڈے میں نیا سٹرکچر متعارف کرایا جا رہا ہے پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوے بھاری مالی نقصان پہنچایا لہذا زر تلافی کی جائے اور اس سلسلے میں آئ سی سی کی تنازعات کمیٹی میں کس بھی دائر کیا جا چکا ہے اور چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے یہ دعوی کیا ہے کہ جو ٹیم کھلنے سے انکار کرے اسکو پوائنٹس بھی گنوانا پڑیں گے
اصل میں حقیقت یہ ہے کہ نئے سٹرکچر کے مطابق ٹیسٹ چیمپین شپ میں ہر ٹیم کو کم سے کم چھ ٹیموں سے میچز کھیلنا لازمی قرار دیا ہے اور بھارت نے اسکا فائدہ اٹھاتے ھوے فیوچر ٹوور پروگوم میں پاکستان سے کوئی بھی میچ شیڈول میں شامل نہیں کیا جبکہ ایف تی پی میں من مانی کرنے والے بھارتی بورڈ نے اس معاملے میں بھی آئ سی سی کو آنکھیں دکھانی شروع کر دی ہیں
بی سی سی آئ کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری نے کھا ہے کہ حکومت سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان سے ہوم یہ آوے سیریز نہیں کھیل رہے . پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے حکومت کو خط لکھا ہو ہے جس کا انتظار کر رہے ہیں اور تب تک آئ سی سی کوئی سزا نہیں دے سکتا
کرکٹ کا ڈان بھارت آئ سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا .
Reviewed by Unknown
on
07:04
Rating:

No comments: