زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریاں احمد شہزاد ویرات کوہلی کے ہم پلہ ،ڈیولیرز سے آگے نکل گئے .


راولپنڈی نیشنل ٹی ٹونٹی  میں قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سنچری بنا کر اپنے آپ کو ویرات کوہلی کے ہم پلہ بنا لیا ہے انہوں نے محض 57 گیندوں پر 101 بنا کر اپنی ٹیم کو فاٹا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں کامیاب بنایا اور اس فارمیٹ میں انہوں نے اپنی چوتھی سنچری مکمل کی اور جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈولر سے آگے نکل گئے ہیں 

احمد شہزاد نے 13 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 104 رنز بناے اور ناٹ آوٹ رہے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ کرس گل کے پاس ہے جنہوں نے 18 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں برینڈن مکولم ، لوک رائٹ اور مائیکل کلنگز 7,7  سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں. ڈیوڈ وارنر 6 سنچریوں کے ساتھ تیسرے ، ڈووین سمتھ 5  سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور ویرات کوہلی ، ہملٹن مساکاڈزہ ،جیسن روے اور اب احمد شہزاد 4,4 سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں . ادھر جنوبی افریقه کے کپتان اے بی دیویلئیر نے اب تک 3 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں
زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریاں احمد شہزاد ویرات کوہلی کے ہم پلہ ،ڈیولیرز سے آگے نکل گئے . زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریاں احمد شہزاد ویرات کوہلی کے ہم پلہ ،ڈیولیرز سے آگے نکل گئے . Reviewed by Unknown on 09:49 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.