انڈیا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا



لاہور . بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے اور بی سی سی آئ نے اپنے اس فیصلے سے ایشن کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے 

بی سی سی آئ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکتے . بھارت نے ایشن کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کونسل کا سالانہ اجلاس 18 دسمبر کو ہونا ہے . سیکریٹری بی سی سی آئ امیتابھ چوہدری نے کہا ہے ک آئندہ چار سال تک ہمارے فیوچر ٹوور پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے. یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ تعلقات سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ارباب اختیار کی نظر ہو کر رہ گئے ہیں بگ تھری میں حمایت کے لئے کئے معاہدے کی وجہ سے پاکستان نے آئ سی سی کی  تنازعہ کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے . بورڈ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ چاہتا ہے 
انڈیا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا انڈیا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا Reviewed by Unknown on 08:11 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.